
آفیشل اعلان
خدمتِ خلق فاؤنڈیشن علی آباد
- حوالہ نمبر
- KKF-2026-005
- تاریخ
- 15 جون، 2026
پروگراماہم
فاؤنڈیشن کے تین تعلیمی پروگرام
الحمدللہ! خدمتِ خلق فاؤنڈیشن علی آباد اس وقت تین اہم تعلیمی پروگرامز پر کام کر رہی ہے:
1۔ یتامہ تعلیمی کفالت پروگرام — نویں اور دسویں جماعت کے یتیم اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے۔
2۔ مستحق طلباء و طالبات تعلیمی کفالت پروگرام — نویں اور دسویں جماعت کے ایسے طلباء و طالبات کے لیے جو تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔
3۔ اسکالرشپ سپورٹ پروگرام — گیارہویں، بارہویں اور ڈگری پروگرام کے مستحق طلباء و طالبات کے لیے۔
تمام ممبران و رضاکاران سے گزارش ہے کہ اپنے علاقوں میں مستحق اور باصلاحیت طلباء و طالبات کی نشاندہی کریں۔
تعلیم سب کے لیے، سب سے پہلے علی آباد۔