فاؤنڈیشن کے تمام آفیشل اعلانات۔ ہر اعلان کا ایک حوالہ نمبر ہوتا ہے۔
کسی اعلان پر شک ہو تو اس کا حوالہ نمبر یہاں تلاش کریں۔
الحمدللہ! خدمتِ خلق فاؤنڈیشن علی آباد اس وقت تین اہم تعلیمی پروگرامز پر کام کر رہی ہے: 1۔ یتامہ تعلیمی کفالت پروگرام — نویں اور دسویں جماعت کے یتیم اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے۔ 2۔ مستحق طلباء و طالبات تعلیمی کفالت پروگرام — نویں اور دسویں جماعت کے ایسے طلباء و طالبات کے لیے جو تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ 3۔ اسکالرشپ سپورٹ پروگرام — گیارہویں، بارہویں اور ڈگری پروگرام کے مستحق طلباء و طالبات کے لیے۔ تمام ممبران و رضاکاران سے گزارش ہے کہ اپنے علاقوں میں مستحق اور باصلاحیت طلباء و طالبات کی نشاندہی کریں۔ تعلیم سب کے لیے، سب سے پہلے علی آباد۔
15 جون، 2026
نئے تعلیمی سال کے آغاز پر مستحق طلباء و طالبات کے لیے اسکول بیگ، کتب اور اسٹیشنری مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ہدف: ڈھائی لاکھ روپے۔ تعاون صرف مقررہ ذرائع سے کریں۔
2 ستمبر، 2026
گیارہویں، بارہویں اور ڈگری پروگرام کے مستحق طلباء و طالبات اسکالرشپ کے لیے 30 ستمبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست ویب سائٹ کے "درخواست دیں" صفحے سے بھیجی جا سکتی ہے۔
25 اگست، 2026
خدمتِ خلق فاؤنڈیشن علی آباد اور اوورسیز علی آباد کی جانب سے تمام معزز ڈونرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بیرونِ ملک سے فنڈز/عطیات وصول کرنے کے لیے صرف درج ذیل افراد مقرر ہیں: متحدہ عرب امارات: فرید نور احمد صاحب سعودی عرب: زاہد سرفراز صاحب اس کے علاوہ عطیات براہِ راست سید عدیل رفاقت شاہ صاحب کے آفیشل اکاؤنٹ میں بھی جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ افراد کے علاوہ کسی بھی شخص کو فاؤنڈیشن کے نام پر رقم نہ دیں۔ کسی اور کو دی گئی رقم کی ذمہ داری فاؤنڈیشن پر نہیں ہوگی۔ آپ کا اعتماد ہماری امانت ہے۔
20 اپریل، 2026
تمام ممبران، عطیہ دہندگان اور خیر خواہوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن علی آباد کی پالیسی، فیصلوں، منصوبوں، مالیاتی امور اور اعلانات سے متعلق مستند معلومات صرف فاؤنڈیشن کے آفیشل نمبر یا لوگو والے باقاعدہ نوٹیفکیشن/لیٹر ہیڈ کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔ ان آفیشل ذرائع کے علاوہ کسی بھی فرد کی جانب سے فاؤنڈیشن کے نام سے جاری کردہ پوسٹ، بیان یا اعلان ذاتی حیثیت میں تصور ہوگا اور فاؤنڈیشن کا آفیشل مؤقف نہیں ہوگا۔ نام یا لوگو کے غیر مجاز استعمال کی صورت میں انتظامیہ ضابطے کے مطابق کارروائی کرے گی۔ کسی بھی غیر مصدقہ خبر پر یقین کرنے سے پہلے آفیشل نمبر سے تصدیق ضرور کریں۔ منجانب: انتظامیہ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن علی آباد — سب سے پہلے علی آباد
10 جنوری، 2026