
آفیشل اعلان
خدمتِ خلق فاؤنڈیشن علی آباد
- حوالہ نمبر
- KKF-2026-001
- تاریخ
- 5 اکتوبر، 2026
عمومی
عالمی یومِ اساتذہ — قوم کے معماروں کو خراجِ تحسین
5 اکتوبر، عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر خدمتِ خلق فاؤنڈیشن علی آباد تمام معزز اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
استاد صرف علم نہیں دیتا بلکہ کردار بناتا ہے، سوچ کو جِلا بخشتا ہے اور نئی نسل کو کامیابی، اخلاق اور روشن مستقبل کی راہ دکھاتا ہے۔ آپ کی محنت، لگن اور رہنمائی ہی ہماری آنے والی نسلوں کی کامیابی کی بنیاد ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام اساتذہ کرام کو صحت، عزت، خوشحالی اور کامیابی عطا فرمائے اور ان کی علمی و تربیتی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین۔
آپ کی محنت، ہماری نسلوں کا روشن مستقبل ہے۔
خدمتِ خلق فاؤنڈیشن علی آباد
انسانیت کی خدمت ہماری پہچان، اور اللہ تعالیٰ کی رضا ہماری منزل ہے۔